ایک ویڈیو کیمرہ کی مدد سے آج ہم تمام مناظر اور آوازیں ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اور جب یہ سکرین پر دوبارہ پلے کی جاتی ہے تو یہ تمام چیزوں کو بلکل ویسے ہی بیان کر دیتی ہے۔
بائبل بتاتی ہے کہ ایک دن ہمیں خدا کو اپنے ہر فعل کا جواب دینا ہوگا۔ہم تعجب کرتے ہیں کہ خدا نے کیسے ان تمام لوگوں کی سوچوں اور باتوں کا حساب رکھا ہوا ہے جو دنیا کے شروع سے لے کر آخر تک زمین پر رہے ہونگے۔ یہ تمام ریکارڈ ہر ایک شخص کے حافظے میں محفوظ ہے۔
ہماری ہر سوچ کام، الفاظ اور باطن کی نعیت بھی اسی حافظے میں ایک ویڈیو ٹیپ کی طرح محفوظ ہوتی ہے۔ جب ایک انسان وفات پا جاتا ہے تو اسکا حافظہ اسکے روح کا حصہ ہوتے ہوئے ، جسم کو چھوڑ کر مردہ روحوں کی جگہ میں انتقال کر جاتا ہے۔ قیامت کے روز اسکی روح دوبارہ زمین کی مٹی سے جا ملے گی اور وہ مردہ جسم زندہ کر کے خدا کے سامنے حصاب دے ہو گا۔ اسکے حافظے کی ریکارڈنگ پوری دنیا کے سامنے سکرین پر چلائی جائے گی اور کوئی بھی اُس پر سوال نہیں کر سکے گا کیونکہ یہ اس شخص کی زندگی کا اپنا حافظہ ہی ہو گا۔
ہر انسان سے مذہب اور صداقت کا نقاب اتر جائے گا اور باطن کی اصلیت سامنے آ جائے گی۔ کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو، مذہب اس روذ ہمیں بچہ نہ پائے گا کیونکہ سب دیکھ سکیں گے کہ ہم نے گناہ کیا۔ تمام نیکی کے کام ، خیرات، غریبوں کی مدد اور دیگر مذہبی سرگرمیاں کسی کے گناہ مٹا نہ سکیں گی۔
صرف ایک راستہ ہے جو خدا کے سامنے ہمارے گناہوں کو ہمیشہ کے لئےمٹا سکتا ہے۔ کیا ہمارے اچھے اعمال ہماری بدی کو خدا کی نظروں سے مٹا سکتے ہیں؟ نہیں بلکل نہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔
ایک عادل اور راستباز سزا ہی ہمارے کیے گئے گناہوں کا کفارہ ہو سکتی ہے۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ الہی قانون کے مطابق صرف ابدی موت انسان ہی گناہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ہم سب ابدی موت کے حقدار ہیں۔
اور ہمیں اس موت سے بچانے کے لئے، آج سے ۱۹۷۰ سال پہلے خدا کا بیٹا مسیح یسوع آسمان سے اُتر آیا اور یروشلم کے باہر صلیب پر پوری انسانیت کے لئے ابدی موت کی سزا اُٹھائی۔ تمام انسانوں کی سزا، ہر فرقے اور ہر مذہب کے لوگوں کے لئے۔ اور تین دن بعد جب وہ مردوں میں سے جی اُٹھا تو اس بات کو ثبوت ہوا کہ یقنن خدا آدمی کی صورت میں زمین پر آیا اور انسان کی سب سے بڑی دشمن ابدی موت پر فتح حاصل کی۔ ۴۰ دن بعد بہتوں نے اُسکو آسمان پر جاتے دیکھا، اس وعدہ کے ساتھ کہ وہ تمام انسانوں کی عدالت کے لئے دوبارہ زمین پر آئے گا۔ مسیح کے اس وعدے کو ۱۹ صدیاں گزر چکی ہیں۔ اور اب اسکے آنے کا وقت بہت قریب ہے۔ انہیں کسی دنوں میں ہم اُسے آسمان سے واپس آتا دیکھیں گے۔
انسان کی تاریخ میں مسیح یسوع واحد تھے جس نے پوری انسانیت کےلئے اپنی جان دی۔ واحد مسیح یسوع مردوں میں سے جی اٹھے۔ ان دو معاملات میں مسیح منفرد ہیں۔
آج ہمارے گنا ہ معاف بھی ہو سکتے ہیں اور حافظے کی ویڈیو ٹیپ سے مٹ بھی سکتے ہیں۔ اگر ہم پورے دل سے اپنے گناہوں سے توبہ کر یں اور خدا سے مسیح یسوع کے نام پر معافی مانگیں یہ ایمان رکھتے ہوئے کہ مسیح یسوع نے ہمارے گناہوں کا کفارہ دیا اور مردوں میں سے جی اُٹھ کے ابدی موت پر فتح پائی۔
آپ اب مسیح یسوع کو اپنی زندگی میں قبول کر کے اپنی پرانی زندگی کے تمام گناہوں کا ریکارڈ مٹا سکتے ہیں خوا وہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں اور خدا کا بیٹا یا بیٹی بن کے ایک صاف ریکارڈ کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر سکتے ہیں۔
جان رکھئے کہ خدا نے انسانیت کے لئے صرف یہی ایک نجات مقرر کی ہے۔ اس سے فائدہ لیں۔ یاد رکھیں کہ دوسرا راستہ صرف یہی ہے کہ قیامت کے روز آپکے حافظے میں ریکارڈ ویڈیو چلائی جائے گی۔ یہ حقیقت جانتے ہوئے اور آگ کی جھیل کی ابدی سزا کی انتہا کا احساس کرتے ہوئے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ محبت میں تمام لوگوں کو باخبر کر یں۔
ہو سکتا ہے کہ بغیر تاخیر کئے آپ آج ہی یہ درست فیصلہ کریں، اور خدا آپ کو ابدی زندگی سے نوازے۔
ہم سنجیدہ محبت کے ساتھ آپکو یہ پیغام خدا کی طرف سے پہنچانتے ہیں۔ آمین۔